ہمیشہ ایسے لوگوں کو دیکھنے کی خواہش رکھتا ہوں جو تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں، عامر خان
ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ بطور تخلیقی انسان میں ہمیشہ اپنے دل کی سنتا ہوں۔عامر خان نے بھارتی سنیما کے عجائب گھر کی افتتاحی تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ بطور تخلیقی انسان میں ہمیشہ اپنے دل کی سنتا ہوں اور پھر ایسی فلم میں کام کرتا ہوں جو مجھے متاثر کرے اور اگے بڑھنے میں مد فراہم کرے۔مسٹرپرفیکشنسٹ نے کہا کہ میری فلمیں مارکیٹ کے اعتبار سے بہت ہی زیادہ مختلف ہوتی ہیں لیکن جب عوام کی جانب سے فلم کو پسند کیا جاتا ہے تو مجھے کافی اعتماد ملتا ہے۔
عامر خان نے کہا کہ میں ابھی سنیما کا طالب علم ہوں اور تاریخ سے بہت محبت کرتا ہوں اور ہمیشہ ایسے لوگوں کو دیکھنے کی خواہش رکھتا ہوں جوکہ تخلیقی صلاحتیوں کے مالک ہوتے ہیں اور ایسے لوگوں کی قدر کرتا ہوں جنہوں نے انڈسٹری میں بلیک اینڈ وائٹ اور رنگین فلموں کی بنیاد رکھی، حتیٰ کہ اگر کسی فلمی شخصیت پر کوئی کتاب نظر آتی ہے تو میں فوری خرید لیتا ہوں اور اسے پڑھ کر وہ وقت یاد کرتا ہوں۔