خواتین صحت مند زندگی گزارنے کیلئے اچھی غذا کھانے کو اپنی عادت بنائیں، شلپا شیٹھی
ممبئی: انسٹاگرام پر 6ملین مداح اور لاجواب خوبصورتی رکھنے والی شلپا شیٹھی نہ صرف اداکاری بلکہ فٹنس روٹین کے حوالے سے بھی خاصی مقبول ہیں۔ فٹنس ایکسرسائز ہوں یا بیوٹی سیکریٹس، شلپا کے مداح ان کی ایک ایک پوسٹ کا لمحہ لمحہ انتظار کرتے ہیں اور جب بات ہو شلپا کی بریک فاسٹ روٹین کی تو ان کی صبح کا آغازگرم پانی اور ایک پلیٹ کٹے ہوئے پپیتے (لیموں کے ساتھ ) سے ہوتا ہے۔اس کے علاوہ شلپا ہفتے کے سات دن ناشتے میں مختلف ہرے اور لال جوس استعمال کرتی ہیں۔
ان مختلف پھلوں اور سبزیوں سے نکالے گئیجوسز میں ریڈ جوس (انار،سیب ،گاجر،چقندر،ٹماٹر) اور گرین جوس (کھیرے اور پالک) شامل ہیں۔ ساتھ ہی دلیہ، دو اْبلے یا آدھے اْبلے ہوئے انڈے یا پھر آملیٹ کھانا بھی ان کے پسندیدہ ناشتے میں شامل ہے۔شلپا فٹنس کے حوالے سے خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہتی ہیں، ’’آپ اپنی سوچوں کو محدود نہیں کریں بلکہ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے اچھی غذا کھانے کو اپنی عادت بنائیں۔ اس کے ساتھ ہی ورک آؤٹ کو روز مرہ کا معمول بنائیں ،کیونکہ صحت مند غذا ہی صحت مند زندگی کی ضمانت ہے۔