انٹرٹینمنٹ

شوبز سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی ،عنقریب دو پراجیکٹ میں منفرد انداز میں نظر آؤں گی، نادیہ خان

لاہور: اداکارہ و ٹی وی شو کی میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ میں پنجابی زبان بول لیتی ہوں مگر مجھے پنجابی زبان کی ٹھیک انداز میں سمجھ نہیں آتی حالانکہ میں نے بہت سارا وقت پنجابی بولنے والوں کے ساتھ گزارا ہے مگر اس کے باوجود پنجابی زبان کو سمجھنے سے قاصر ہوں ۔البتہ کبھی تھوڑی بہت پنجابی بول لیتی ہوں ۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے زندگی میں جو غلطیاں کی ہیں اسی سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور میں پہلے سے زیادہ میچور ہو چکی ہوں مگر آج بھی لوگوں پر اندھا اعتماد کرنے کی بری عادت موجود ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ٹی وی پر کسی اداکارہ کا بطور میزبانی کا اعزاز میرے حصے میں آیا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی ،عنقریب میرے دو پراجیکٹ آنے والے ہیں جن میں منفرد انداز میں نظر آؤں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close