انٹرٹینمنٹ

چالیس سال بعد خواتین جنس مخالف شخص کیساتھ یہ کام کرنے سے نہیں گھبراتیں، ودیا بالن نے کیا کہہ دیا کہ طوفان کھڑا ہوگیا

ممبئی:اگرچہ محبت کا عمر، رنگت اور مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا لیکن بعض مرتبہ کچھ افراد کو کوششوں کے باوجود محبت نہیں ملتی۔محبت حاصل نہ ہونے پر زیادہ تر مرد حضرات خواتین کی جانب سے تعلقات کے لیے رضامند نہ ہونے کا سبب بتاتے ہیں۔کچھ افراد کا ماننا ہے کہ خواتین نوجوانی میں جنس مخالف کے شخص سے تعلقات استوار کرنے یا ان کے قریب آنے سے گھبراتی ہیں۔

مرد حضرات کے اس خیال کے حوالے سے حال ہی میں بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے بھی بات کی اور کہا کہ یہ سچ ہے کہ خواتین 40 سال کے بعد تعلقات استوار کرنے سے نہیں گھبراتیں۔فلم فیئر سے خصوصی بات کرتے ہوئے ودیا بالن نے پہلی بار خواتین کی جانب سے محبت کرنے، جنس مخالف سے تعلقات استوار کرنے اور خواتین کی جانب سے ادھیڑ عمری میں پرکشش دکھائی دینے جیسے موضوعات پر کھل کر بات کی۔

ڈرٹی پکچر، تمہاری سلو اور کہانی جیسی فلموں میں شاندار اداکاری دکھانے والی 40 سالہ اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ خواتین نوجوانی سے زیادہ ادھیڑ عمری میں پرکشش اور بے خوف دکھائی دیتی ہیں۔ودیا بالن کا کہنا تھا کہ دراصل بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ خواتین میں جہاں اعتماد آتا ہے، وہیں ان سے خوف بھی ختم ہوتا جاتا ہے۔

اداکارہ کے مطابق زیادہ تر خواتین خود کو 40 سال کی عمر کے بعد بااعتماد، پرسکون اور پرکشش سمجھتی ہیں اور اسی عمر میں ہی خواتین تعلقات استوار کرنے سے بھی نہیں گھبراتیں۔ودیا بالن کا کہنا تھا کہ کچھ خواتین کا مسئلہ یہ ہیکہ وہ بڑھتی عمر سے خوف کھاتی ہیں اور وہ محبت کرنے سے کترانے لگتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں کسی دوست نے بتایا کہ خواتین سے 35 سال کی عمر کے بعد ہی مذاق کرنے یا ان سے تعلقات استوار کرنے میں مزہ آتا ہے۔تاہم اداکارہ نے کہا کہ ان کے خیال میں اس کے لیے خواتین کا 35 سال کا ہونا نہیں بلکہ 40 سال کا ہونا اچھا ہے۔اداکارہ کے مطابق خواتین 40 سال کی عمر کو پہنچتے ہی بااعتماد ہوجاتی ہیں اور انہیں تعلقات استوار کرنے میں بھی کوئی دشواری نہیں ہوتی۔خیال رہے کہ ودیا بالن کا شمار بولی وڈ کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو ادھیڑ عمری میں بھی پرکشش دکھائی دیتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close