انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکار راہول ڈکشٹ کی خودکشی، والد کا بیوی پر قتل کا الزام

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم جمانے کے خواہشمند نووارد اداکار راہول ڈکشٹ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ اداکار راہول ڈکشٹ کا تعلق بھارتی ریاست راجستھان سے ہے وہ اداکاری کی دنیا میں نام بنانے کے لیے جے پور سے ممبئی آئے تھے تاہم گزشتہ روز گھر سے اْن کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کے پاس سے کوئی سوسائیڈ نوٹ نہیں ملا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول اور ان کی اہلیہ پریا ممبئی کے علاقے اوشیوارا میں اپنے گھر میں دوستوں کے ساتھ رات دیر تک پارٹی کرنے کے بعد سوگئے کہ اچانک صبح 5 بجے پریا کی آنکھ کھلی تو راہول کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ پریاکا کہنا ہے کہ انہوں نے لاش کو کوکیلا بین اسپتال منتقل کیا لیکن راہول کی موت واقع ہوچکی تھی۔ پولیس نے کیس درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب راہول کے والد نے پریا پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیٹا خودکشی نہیں کرسکتا اس کے بیٹے کی موت کی ذمہ دار پریا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روزانہ سیکڑوں لوگ ممبئی میں اپنی قسمت بنانے آتے ہیں راہول بھی آنکھوں میں اداکار بننے کا خواب سجائے ممبئی آیاتھا تاہم اپنی کوشش میں ناکامی کیے بعد اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close