انٹرٹینمنٹ

گلوکارہ عینی خالد نے طویل عرصے بعد اپنا نیا گیت ‘‘گورے دیسی’’ریلیز کردیا

لاہور: گلوکارہ عینی خالد نے طویل عرصے بعد اپنا نیا گیت‘‘ گورے دیسی ’’ریلیز کردیا۔معروف گلوکارہ عینی شادی کے بعد گزشتہ کئی برسوں سے گھریلوزندگی گزاررہی تھیں تاہم اب انہوں نے اپنے سروں کو دوبارہ جگانے کا فیصلہ کیاہے اور نیاگیت نئے انداز کے ساتھ ریلیز کیاہے۔

مذکورہ گیت کے نغمہ نگار اورموسیقار ظہیرعباس ہیں۔ویڈیومیں عینی خالد گلیمرس دکھائی دے رہی ہیں۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پرمیرے نغمے کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ عینی خالدنے 4سال قبل سعدعلی خان سے شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی ایشابھی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close