انٹرٹینمنٹ
علاج کے بعد دوبارہ فحش فلموں میں کام شروع کروں گی، فحش اداکارہ ماریکا ہیز
لاس اینجلس: بریسٹ کینسر میں مبتلا جاپان سے تعلق رکھنے والی فحش فلموں کی اداکارہ ماریکا ہیز نے اپنے علاج کیلئے مداحوں سے چندے کی اپیل کی ہے۔ اداکارہ نے مداحوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ علاج کے بعد توبہ تائب نہیں ہوگی بلکہ دوبارہ فحش فلموں میں کام شروع کردے گی۔
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پیدا ہونے والی 37 سالہ ماریکا ہیز ان دنوں امریکی شہر لاس اینجلس میں مقیم ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ان کے بریسٹ میں 2 رسولیوں کی نشاندہی ہوئی جنہیں آپریشن کے ذریعے نکال دیا گیا۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ فحش اداکارہ کو بریسٹ کینسر ہوگیا ہے جس کا فوری علاج کرنا ہوگا۔