انٹرٹینمنٹ

حیرت انگیز خبر، آیوشمن کھرانہ نے شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی: بولی وڈ اداکار آیوشمن کھرانہ کے لیے 2018 بہترین سال ثابت ہوا جب ان کی فلموں نے مقبولیت اور بزنس میں شاہ رخ، عامر اور سلمان خان کی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔مگرایک وقت تھا جب ان کی صلاحیت پھر لوگوں کو بالکل یقین نہیں تھا یہاں تک کہ ان کی بیوی طاہرہ کشیپ بھی ماننے کے لیے تیار نہیں تھی کہ ان کا شوہر اداکار بن سکتا ہے۔اس بات کا انکشاف طاہرہ کشیپ نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب پہلی بار آیوشمن کھرانہ نے انہیں بتایا کہ وہ اداکار بننا چاہتے ہیں تو ان کا ردعمل کیا تھا ‘ میرا شوہر مجھے کہہ رہا تھا کہ وہ اداکار بننا چاہتا ہے اور میں اس کا مذاق اڑانے لگی، میں نے مذاق میں کہا ‘اے شکل دیکھی ہے جو اداکار بننا چاہتے ہو؟ تو مجھے آیوشمن پر یقین نہیں تھا، میں کافی بے رحم تھی اور اس پر ہنسنے لگی تھی، یہ وہ بدترین ردعمل ہے جو آپ کسی شخص کے سامنے ظاہر کرسکتے ہیں۔

طاہرہ نے مزید بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے اعتماد کو دیکھ کر حیران رہ گئی تھیں ‘ ممگر پھر مجھے احساس ہونے لگا، واہ یہ مرد تو کچھ کہنے کا حوصلہ رکھتا ہے، یہ اس کا طریقہ تھا جو وہ زندگی کے لیے کچھ کرنا چاہتا تھا اور یہ میرا طریقہ تھا جو میں اپنے خیالات (ڈائریکٹر بننا) چھپانا چاہتی تھی۔طاہرہ کو اپنے خواب کی تعبیر کے لیے مشکل وقت کا سامنا ہوا اور سخت حالات سے گزر کر وہ اسے ممکن بناسکیں۔انہوں نے ایک مختصر فلم ٹافی کی ہدایات دی ہیں اور اب ایک اور فلم پر کام کررہی ہیں۔

گزشتہ سال ستمبر میں انہوں نے یہ انکشاف کیا تھا کہ بریسٹ کینسر کا شکار ہوچکی ہیں۔اس کے بعد انہوں نے سرجری بھی کرائی اور اب بھی ان کا علاج جاری ہے۔طاہرہ کشیپ نے علاج کے دوران اخلاقی مدد فراہم کرنے پر شوہر سمیت اپنی دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔طاہرہ کشیپ نے 2011 میں آیوشمن کھرانہ سے شادی کی تھی، مگر وہ کالج کے زمانے سے ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے۔طاہرہ اور آیوشمن کھرانہ کے 2 بچے بھی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close