ہمیشہ سے ہی نک جونس کا نام اپنے نام کے ساتھ جوڑنا چاہتی تھی، پریانکا چوپڑا
ممبئی: بالی ووڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے اپنے خاوند امریکی گلوکار نک جونس کا نام اپنے نام کیساتھ جوڑ کر مداحوں کو حیران کردیا۔ حال ہی میں امریکی شو ’ٹونائٹ شو ود جمی فیلن‘ میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے شرکت کی ۔شو پر میزبان جمی فیلن نے اداکار کا پریانکا چوپڑا جونس کہہ کر استقبال کیا جس پر پریانکا نے کہا کہ جب بھی کوئی مجھے اس نام سے بلاتا ہے تو میں یہی سوچتی ہوں کہ یہ سب کتنا جلدی اور اس طرح ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ ’یہ کافی بڑی بات ہے، مجھے چند ماہ قبل اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ یہ اتنی بڑی بات ہوگی‘۔پریانکا نے کہا کہ ’میں ہمیشہ سے ہی نک کا نام اپنے نام کیساتھ جوڑنا چاہتی تھی، کیونکہ ہم ایک فیملی ہیں، میں اس معاملے میں کافی روایتی ہوں‘۔
اداکارہ نے واضح کیا کہ نک جونس کا نام اپنے نام کیساتھ جوڑنے کا یہ مطلب بالکل نہیں ہے کہ اب ان کی خود کی کوئی شخصیت باقی نہیں رہی ۔پریانکا نے کہا کہ میری آج بھی وہی شخصیت ہے، بس نک میری شخصیت سے جڑ گئے ہیں۔بھارت میں اپنی شادی سے متعلق اداکارہ نے کہا کہ ’یہ نک کا خیال تھا کہ ہم بھارت میں شادی کریں، وہ چاہتے تھے کہ میں اپنی دلہن کو اس کے گھر سے ہی لے کر جاؤں‘۔پریانکا چوپڑا جونس نے کہا کہ نک جونس ہندو روایت سے کی گئی شادی کے دوران نہایت دلکش نظر آئے ۔