انٹرٹینمنٹ

دنیا کے کئی ممالک میں جانے کا موقع ملا مگر ترکی سب سے زیادہ پسند آیا، ماریہ واسطی

لاہور: پاکستانی اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ مجھے دنیا کے کئی ممالک میں جانے کا موقع ملا مگر ترکی مجھے سب سے زیادہ پسند آیا ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا کہ ترکی ایک مہذب معاشرہ ہے جہاں کے لوگ دوسروں کے حقوق کا بہت خیال رکھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے ترکی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو کی میزبانی بھی کی اور اس دوران مجھے وہاں کی ثقافت کو قریب سے دیکھنے اور جانچنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران میں نے بہت سی اچھی عادتیں اپنائیں جس سے میری زندگی میں ایک ڈسپلن آگیا ہے۔ ماریہ واسطی نے کہا کہ کھلے سمندر میں شو کرنا میرے لئے ایک چیلنج تھا جس میں سرخرو رہی،ترکی میں شو کرتے ہوئے جس قدر لطف اندوز ہوئی اس کو میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close