انٹرٹینمنٹ

میرا شاہد کا بیٹی کے بال رنگنے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت عرف میرا شاہد نے اپنی کم سن بیٹی کے بالوں کو رنگنے پر خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔ چند روز قبل میرا راجپوت نے اپنی دوسالہ بیٹی میشا کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں اس کے بال رنگے ہوئے نظر آرہے ہیں، میرا کو سوشل میڈیا صارفین نے اتنی چھوٹی بچی کے کیمیکل سے بال رنگنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تاہم اب میرا نے خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

حال ہی میں ایک تقریب کے دوران میرا نے کہا وہ رنگ نہیں تھا بلکہ ریگولر کلر تھا۔ بالوں میں کلر لگاتے وقت میشا نے بہت اچھا وقت گزارا مجھے لگتا ہے بچوں کو اس طرح کے تخلیقی کاموں کے لیے آزاد چھوڑدینا چاہئے اس طرح وہ اچھا وقت گزارتے ہیں۔ میرا نے کہا ہر چیز کے بارے میں اتنا سنجیدہ نہیں ہونا چاہئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close