انٹرٹینمنٹ

معروف رئیلٹی اسٹار کم کردیشین جلد کے تکلیف دہ عارضے کی شکار ہوگئی

نیویارک: کم کردیشین معروف امریکی رئیلٹی اسٹار ہیں جن کو سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہے۔گزشتہ دنوں انہیں ایک برطانوی روزنامے کی رپورٹ میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں بیڈ اسکن ڈے کا سامنا ہوا۔اس کے بعد رئیلٹی اسٹار نے ایک ٹوئیٹ میں جواب دیا یہ چنبل ہے۔ایک ہفتے بعد بھی کم کردیشین اپنے فالوروز کو سمجھانے کی کوشش کررہی ہیں کہ چنبل جلد پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے۔انہوں نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام اسٹوریز میں چند پوسٹس میں دکھایا کہ وہ کس طرح اپنے جلدی عارضے پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایک تصویر میں ان کے چہرے پر جگہ جگہ ایک ہربل کریم لگی ہوئی ہے جو وہ اس عارضے کے علاج کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ایک اور تصویر میں انہوں نے اپنی ٹانگوں پر سرخ نشانات دکھائے۔چنبل میں جلدی خلیات سرخ، پرت دار اور خارش والے دھبوں کی شکل میں جلد پر نمودار ہوتے ہیں، اس کا اب تک کوئی علاج نہیں ملا مگر اسے کنٹرول میں رکھنا ممکن ہوتا ہے۔رئیلٹی اسٹار کو جلدی عارضے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی کوشش کو ان کے مداحوں نے سراہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close