انٹرٹینمنٹ

ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کے بیٹے آرہان خان کی بالی ووڈ میں انٹری

ممبئی: سلمان خان کے بھتیجے 16 سالہ آرہان فلم ’’دبنگ 3‘‘ میں اسٹنٹ ڈائریکٹر ہونگے، ارباز خان اور ملائکہ اروڑا میں علیحدگی ہو چکی ہے تاہم وہ دونوں اپنے بیٹے کی بالی وڈ میں انٹری کے حوالے سے پْرجوش ہیں۔ نامور بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کے بیٹے آرہان خان فلم ’’دبنگ 3‘‘ کے ذریعے بالی وڈ میں انٹری دے رہے ہیں۔

بالی وڈ میں سلمان خان کو نئے اداکار اور اداکاراؤں کا گاڈ فادر کہا جاتا ہے، انہوں نے کترینہ کیف، ڈیزی شاہ اور زرین خان سمیت متعدد نئے چہرے بالی وڈ کو دئیے ہیں اور اب اپنے بھتیجے کو متعارف کرا رہے ہیں تاہم 16 سالہ ارہان خان اداکاری کے شعبے میں نہیں بلکہ ہدایت کاری کے شعبے سے اپنے کیرئیرکی شروعات کر رہے ہیں۔آرہان خان فلم کے ہدایتکار پربھودیوا کیساتھ بطور اسٹنٹ ڈائریکٹر کام کرینگے۔ ارباز خان اور ملائکہ اروڑا میں علیحدگی ہو چکی ہے تاہم وہ دونوں اپنے بیٹے کی بالی وڈ میں انٹری کے حوالے سے پْرجوش ہیں اور بیٹے کی خوشیوں میں اکٹھے شریک ہوتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close