انٹرٹینمنٹ

بھارتی فوج پر حملہ، بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور پاکستانی اخبار کی سرخی پر سیخ پا

نئی دہلی: آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کو ایک پاکستانی اخبار میں شائع ہونے والی ہیڈلائن نے سیخ پا کر دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ ہیڈلائن معروف پاکستان انگریزی اخبار دی نیشن کی تھی جس میں لکھا گیا تھا کہ ’’فریڈم فائٹر کا حملہ، مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے 44اہلکار ہلاک۔‘‘

جھانوی کپور نے اس ہیڈلائن کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا اور لکھا کہ یہ سکرین شارٹ اس آرٹیکل کا ہے جس میں دہشت گردی کے حملے پر جشن منایا جارہا ہے اور اسے آزادی کی جنگ کہا جا رہا ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک اور غیرذمہ دارانہ عمل ہے کہ میڈیا ایسے قابل مذمت فعل کو اپنے سیاسی ایجنڈوں کی تکمیل کے لیے استعمال کر رہا ہے۔جھانوی کا مزید کہنا تھا کہ پلوامہ حملے پر دکھی اور مشتعل ہونے کی کئی وجوہات ہیں۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ ہمارے جوانوں کو اپنے دفاع میں لڑنے کا موقع بھی نہیں ملا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close