انٹرٹینمنٹ

بھارتی انتہاپسندوں نے شفقت امانت کا پروگرام رکوانے کی دھمکی دے دی

ممبئی : بھارتی انتہا پسندوں کا امن کے سفیروں پر ایک اور وار ، بنگلور میں شفقت امانت علی کا پروگرام رکوانے کی دھمکی دے دی ، دوسری طرف سلمان خان نےانتہا پسند تنظیم کے رہنما راج ٹھاکرے سے پاکستانی فنکاروں کی فلموں کی ریلیز نہ روکنے کی اپیل کر دی ۔ فن کی قدر نہ فنکاروں کی عزت ، بھارتی انتہا پسندوں نے بنگلور میں پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی کا پروگرام رکوانے کی دھمکی دے دی ۔ بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد نے 30 ستمبر کو شفقت امانت علی کو پرفارمنس کی اجازت نہ دینے کے لیے پولیس کو بھی خط لکھ دیا ۔ دوسری طرف بالی ووڈ اداکار پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں میدان میں آ گئے ۔ سلمان خان نے مہاراشڑا نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کو فون کرکے پاکستانی فنکاروں کے فلموں کی پر امن طریقے سے ریلیز کروانے کی اپیل کی ہے ۔ انتہا پسند تنظیم نے پاکستانی فنکاروں فواد خان اور ماہرہ خان کے سین نکالنے تک فلم اے دل ہے مشکل اور رئیس کی ریلیز روکنے کا اعلان کیا تھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close