انٹرٹینمنٹ

بنگلہ دیشی اداکارہ سانائی محبوب کی نہایت عریاں تصاویر پر تنازعہ پیدا ہوگیا، پولیس کا ایکشن

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی پولیس نے ملک کی نامور سوشل میڈیا اسٹار، اداکارہ اور ماڈل سانائی محبوب کو ہدایات دی ہیں کہ وہ سوشل میڈیا سے اپنی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کو ہٹا دیں۔ بنگلہ دیشی حکام نے گزشتہ چند ہفتوں سے انٹرنیٹ سے قابل اعتراض اور فحش مواد کو ہٹانے کے سلسلے میں ایک مہم شروع کر رکھی ہے۔گزشتہ چند ہفتوں سے متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کرنے سمیت نامناسب مواد کو ہٹالیا گیا ہے جب کہ درجنوں قابل اعتراض ویب سائٹس کو بھی بلاک کردیا گیا ہے۔

انٹرنیٹ کو ہر افراد کے لیے محفوظ بنانے کی خاطر بنگلہ دیش سائبر ایجنسیز اور پولیس نے کریک ڈاؤن کے تحت ہی نوجوان ادکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار کو اپنی تصاویر ہٹانے کا حکم دیا۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 21 سالہ سوشل میڈیا اسٹار اور اداکارہ سانائی محبوب کو پولیس نے نامناسب اور نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر پولیس اسٹیشن طلب کیا۔پولیس نے سانائی محبوب کو ہدایت کی کہ وہ جلد سے جلد اپنے سوشل اکاؤنٹس اور یوٹیوب چینل سے نامناسب مواد کو ہٹائیں۔

ڈھاکہ پولیس کے سائبر کرائم یونٹ کے اعلیٰ افسر ناظم الاسلام نے بتایا کہ انہوں نے اداکارہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد سے جلد اپنی عریاں اور نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کو انٹرنیٹ سے ہٹادیں۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے، تاہم کسی کو فحاشی پھیلانے یا اس طرح کے مواد کی تشہیر کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ناظم الاسلام کے مطابق سوشل میڈیا پر نامناسب اور نازیبا مواد کی آسانی سے دستیابی بچوں کے لیے نقصان دہ ہے اور اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔خیال رہے کہ سانائی محبوب زیادہ تر سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور وہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close