انٹرٹینمنٹ

سدھو کے ساتھ جو ہوا وہ ٹھیک نہیں ہے، کپل شرما بول پڑے، بھارتیوں کی نیندیں حرام ہوگئیں

چندھی گڑھ: دی کپل شرما شو کے میزبان کپل شرما پاکستان کی حمایت پر اپنے پروگرام سے نکالے گئے نوجوت سنگھ سدھو کے دفاع میں آگئے۔چندی گڑھ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کپل شرما نے نوجوت سدھو کو شو سے نکالنے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ سدھو کے ساتھ جو ہوا وہ ٹھیک نہیں ہے، وہ دہشت گردی کے خلاف حکومتی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ایسے اقدامات کیے جائیں کہ پلوامہ حملے جیسے واقعات رونما نہ ہوں تاہم سدھو کو شو سے نکالنا کوئی حل نہیں ہے اور نہ سدھو کے معاملے پر پراپیگنڈا ٹھیک ہے۔

کپل شرما نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ کسی پر پابندی لگانا اور سدھو کو شوسے باہر کرنا ، یہ معاملات کو حل کرنے کا طریقہ نہیں ہے۔کپل شرما نے کہا کہ ابھی نوجوت سدھو کی کچھ اور مصروفیات ہیں اس بنا پر وہ فی الوقت ہمارے شو کا حصہ نہیں ہیں البتہ ان کی عدم موجودگی میں ارچنا پورن سنگھ شوکی شوٹنگ میں شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close