کامیاب ازدواجی زندگی کا راز ایک دوسرے کو سمجھنے میں ہے، منیب بٹ / ایمن خان
کراچی: معروف پاکستانی اداکار منیب بٹ اور انکی اہلیہ اداکارہ ایمن خان نے کہاہے کہ کامیاب ازدواجی زندگی کا راز ایک دوسرے کو سمجھنے میں ہے، ہم دونوں کے درمیان ایک بہترین انڈر سٹینڈنگ ہوچکی ہے ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ کامیاب شادی کیلئے میاں بیوی کے درمیان انڈرسٹینڈنگ لازمی ہے جب تک دونوں کے درمیان انڈ رسٹینڈنگ نہیں ہوتی اس وقت تک ازدواجی زندگی کامیا ب نہیں ہوسکتی ۔
اداکارہ ایمن خان نے کہا کہ میں اپنی موجودہ زندگی بہت مطمئن اور خوش ہوں اورمیں خدا کاشکر اداکرتی ہوں کہ مجھے منیب جیسا جیون ساتھ ملا ۔اداکار منیب نے بھی اسی طرح کے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایمن ایک سلجھی ہوئی بیوی ہے وہ میری ہر چھوٹی چھوٹی بات کا خیال رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم دونوں نے ایک دوسرے کو سمجھنے میں زیادہ وقت نہیں لگایا ۔اللہ کا شکر ہے کہ ہم دونوں کے درمیان ایک بہترین انڈ ر سٹینڈنگ ہوچکی ہے جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا اس میں پختگی آتی جائے گی ۔