انٹرٹینمنٹ

دیبا کون ہے؟ فنکاروں کی مالی امداد کی منظوری کیلئے منعقدہ اجلاس میں اعلیٰ سرکاری افسر کے استفسار پر الحمراء انتظامیہ اور فنکار تلملا کررہ گئے

لاہور: دیبا کون ہے؟ فنکاروں کی مالی امداد کی منظوری کیلئے منعقدہ اجلاس میں ایک اعلیٰ سرکاری افسر کے استفسار پر الحمراء انتظامیہ اور فنکار تلملا کررہ گئے۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کی زیر صدارت الحمرا کے کمیٹی رو م میں اجلاس ہوا جس میں فنکاروں کیلئے 30ہزار سے 5لاکھ روپے تک امداد کی منظوری دی گئی ۔حکومت کی جانب سے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت 20فنکاروں کیلئے 21لاکھ روپے کی رقوم جاری کرنے کی منظوری دی گئی جس میں ڈاکٹر انور سجاد کو 5لاکھ،اداکار دیبابیگم کو3 لاکھ، ہدایتکار ایس سلیمان کے لئے 1لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ۔

اجلاس میں اس وقت انتہائی فکر انگیز صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک اعلیٰ سرکاری نے دیبا بیگم کیلئے 3لاکھ روپے کی امدادکی منظور پر استفسار کیا کہ یہ خاتون کون ہے اوراس کی فنون لطیفہ کیلئے کیا خدمات ہیں ؟۔جس پر اجلاس میں موجود الحمر اانتظامیہ اورفنکار تلملااٹھے۔ مصنف و ہدایتکار پرویز کلیم نے بتایاکہ دیبا بیگم سلور سکرین کے سنہرے دورکی 300 سے زائد فلموں کی ہیروئن ہیں اور انہوں نے لافانی کردارنبھائے ہیں۔ الحمراآرٹس کونسل کے چیئرمین توقیر ناصر اور سینئر اداکار مسعود اخترنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دیبا بیگم کو فن کی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس نواز اجائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close