کسی کو پسند کرتے ہوں تو موبائل میسج پر ان سے کیسے بات کی جائے؟ ماہرین نے انتہائی دلچسپ طریقہ بتادیا
نیویارک(نیوزڈیسک)اگر ہم کسی کو پسند کرتے ہیں تو سب سے بڑی یہ پریشانی ہوتی ہے کہ اس سے کس طرح سے بات کی جائے۔میسج پر بات کرنی پڑجائے تو یہ مشکل مزید بڑھ جاتی ہے لیکن اب ماہرین نے میسج پر بات کرنے کا انتہائی دلچسپ طریقہ بتا دیا ہے۔
بنگلہ دیشی نژاد امریکی عزیز انصاری نے اپنی کتاب ’ماڈرن رومانس‘میں لکھا ہے کہ پہلا ٹیکسٹ بھیجنے کے لئے انتظار نہیں کرنا چاہیے اور مشورہ دیا ہے کہ ذاتی ہونے اورHeyyyجیسے الفاظ سے اجتناب کرنا چاہیے۔اس کا کہنا ہے کہ میسج بھیجتے ہوئے تھوڑا سی ذہانت کا استعمال ضروری ہے اور ساتھ ہی ایسے وقت کا انتخاب کریں جو دوسرے کو ناگوار نہ گزرے۔اس کا مزید یہ کہنا ہے کہ میسج کا جواب فوری طور پر مت دیں بلکہ تھوڑا سا وقفہ دیں اور جواب دیتے ہوئے درست گرائمر بھی بہت ضروری ہے ورنہ آپ کو ایک ان پڑھ سمجھا جائے گا۔اس کا کہنا ہے کہ کہیں باہر جانے کا پروگرام بھی بنایا جاسکتا ہے تاکہ ایک دوسرے کے بارے میں اچھی طرح علم ہوسکے۔