انٹرٹینمنٹ

الیکشن سے قبل اداکار سلمان خان کس جماعت میں شمولیت اختیار کرنے جا رہے ہیں؟ حیران کن خبر آگئی

ممبئی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان بی جے پی کے مدمقابل الیکشن لڑنے کے لئے سیاسی جماعت انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ کانگریس جماعت سے تعلق رکھنے والی ایک شخصیت نے سلمان خان کی پارٹی میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان ان دنوں ریاست مدھیا پردیش میں ہیں اور عین ممکن ہے کہ اداکار ریاست سے الیکشن لڑنے کے لئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں جس کے بعد وہ پارٹی کے لئے مہم بھی چلائیں گے۔

دوسری جانب مدھیا پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کا کہنا تھا کہ سلمان خان سیاحت کی فروغ کے لئے مدھیا پردیش آئے ہیں اور اس حوالے سے میری ان سے بات بھی ہوئی تھی اور ریاست کے لئے کچھ شراکت داری کی گزارش کی گئی تھی جس پر انہوں نے فوری حامی بھر لی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close