انٹرٹینمنٹ

بیگناہی ثابت کرنے کیلئے کسٹم عدالت میں پیش ہونیکا موقع دیا جائے، ایان علی

لاہور: ڈالر کوئین ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ کسٹم عدالت نے عدم پیشی پر ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کی توسط سے درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا سامنا کرنے کے لئے ٹرائل عدالت پیش ہونا چاہتی ہوں، بےگناہی ثابت کرنے کے لئے کسٹم عدالت میں پیش ہونے کا موقع دیا جائے، آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے، کسٹم عدالت کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری واپس لئے جائیں۔ کسٹم عدالت نے پیش نہ ہونے پر ڈالر کوئین ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، ایان علی پر پانچ لاکھ ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام کے تحت کسٹم حکام نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close