انٹرٹینمنٹ

ڈزنی اسٹوڈیوز نے اپنی نئی لائیو ایکشن فلم الہ دین کا مکمل ٹریلر جاری کردیا

لاس اینجلس: ڈزنی اسٹوڈیوز نے اپنی نئی لائیو ایکشن فلم الہ دین کا مکمل ٹریلر جاری کردیا ہے۔ اس سے قبل الہ دین کے ٹیزر تو سامنے آئے مگر اب مکمل ٹریلر جاری کیا گیا ہے جس میں اس فلم کی کہانی پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔اور یہ 1992 کی اینیمیٹڈ فلم کی ہی کہانی ہے بلکہ اس کے گانے بھی اس کا حصہ بنائے گئے ہیں۔اس سے پہلے ٹیزر میں الہ دین میں ول اسمتھ کے کردار جنی کی رنگت پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا اور اب ڈزنی نے مکمل ٹریلر میں لوگوں کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی ہے۔

اس ٹریلر میں زیادہ توجہ الہ دین اور جنی کے تعلق پر دی گئی ہے جبکہ ول اسمتھ نے مزاح کے ساتھ دونوں کرداروں کے خوبصورت بندھن کی عکاسی کی ہے اور لوگوں کو یاد دلایا ہے کہ جنی سوشل میڈیا میم سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔اس سے پہلے ٹیزر پر جنی کی رنگت کو لے کر جو ردعمل سامنے آیا تھا اس کی ڈزنی کو توقع نہیں تھی اور لوگ ول اسمتھ کے جنی کو ناپسند کرتے نظر آئے۔

حالانکہ ول اسمتھ کئی بار کہہ چکے ہیں اس لائیو ایکشن فلم میں ان کا کردار ماضی کی اینیمیٹڈ فلم میں جنی کو آواز دینے والے روبن ولیمز سے مختلف ہے۔اگرچہ جنی الہ دین کے چند اہم کرداروں میں سے ایک ہے مگر لوگوں کی جانب سے اسی پر توجہ دینا اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ فلم کی کامیابی یا ناکامی کا انحصار بھی اسی پر ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close