انٹرٹینمنٹ
اسکرپٹ مضبوط ہو تو کم بجٹ کی فلمیں بھی کامیابی حاصل کر سکتی ہیں، معمر رانا
لاہور: پاکستانی فلموں کے معروف اداکار معمر رانا نے کہاہے کہ ضروری نہیں کہ صرف بڑی بجٹ کی فلم کامیابی سے ہمکنار ہو، اسکرپٹ مضبوط اور اچھا ہو تو کم بجٹ کی فلم بھی توجہ حاصل کر سکتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اس فلمیں بننے سے یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی فلم انڈسٹری ایک بار پھر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گی لیکن ضرورت اس بات کی ہے جس طرح ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اچھا اور معیاری کام ہو رہا ہے اسی طرح فلم انڈسٹری میں بھی اچھے موضوعات لے کر معیاری فلمیں بنائی جائیں۔ہمیں روایت سے ہٹ کر نئے موضوعات تلاش کرنا ہوں گے ، جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا کیونکہ آج کی نوجوان نسل اس کی دلدادہ ہے ۔ان اقدامات سے فلم بینوں کو سینما گھر آنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔