انٹرٹینمنٹ

بھارتی سرکار کا انوکھا فیصلہ: شاہ رخ خان، سلمان خان اور کترینہ کیف بھارت میں اردو کو فروغ دیں گے

ممبئی: مودی حکومت نے اردو زبان کے فروغ کیلیے سلمان خان اور کترینہ کیف کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی حکومت نے اردو زبان کو فروغ دینے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا اور ’’ نینشل کونسل فار پروموشن آف اردو لینکویج‘‘ نے اردو زبان کے فروغ کے لیے بالی ووڈ اداکاروں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، سلمان خان اور کترینہ کیف سمیت متعدد اداکار اردو زبان کو فروغ دیتے دکھائی دیں گے اور اس کے لیے یہ تمام اداکار ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کروائیں گے جس میں وہ اردو زبان کے حوالے سے بات کریں گے۔

دوسری جانب مودی حکومت کو اس فیصلے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کہ اب کترینہ کیف اور سلمان خان اردو کی ترغیب دیں گے۔

ڈاکٹر ظفر اقبال نامی صارف نے ٹوئٹ کیا کہ کترینہ کیف سے اردو بلوانے سے پہلے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہ ہندی ٹھیک سے بول لیں۔ محمد معراج نامی شخص نے لکھا کہ لگتا ہے اس فلم میں یقینی بنایا جائے گا کہ اردو کو حادثاتی موت واقع ہوگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close