انٹرٹینمنٹ

ماڈلز فریال محمود اور عبیر رضوی کی تازہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا، لوگ توبہ توبہ کرنے لگے

کراچی: سوشل میڈیا پر گاہے کچھ اداکارائیں اپنی ایسی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں ، اب ایک فوٹوگرافر نے ماڈل و اداکارہ فریال محمود اور عبیر رضوی کی تصاویر ایک ساتھ اپنے انسٹاگرام پر لگا دی اور ساتھ لکھ دیا کہ ’فریال بمقابلہ عبیر‘۔ اگرچہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کے لیے اس طرح کے ملبوسات پہننا معمول کی بات ہے اور وہ بھی ماڈلز کے لیے، کہ ان کا پیشہ ہی ایسے ملبوسات کی نمائش کرنا ہے۔ تاہم بعض لوگوں کے لیے ایسی تصاویر ناقابل برداشت ہوتی ہیں جس کا اظہار وہ تصویر دیکھنے کے بعد کمنٹس میں کرتے ہیں۔

یہ تصویر بھی پوسٹ ہونے کی دیر تھی کہ اس نوع کے صارفین تنقید کے تیر برسانے لگے، کہ ان تصاویر میں دونوں ماڈلز نے مغربی طرز کا مختصر لباس پہن رکھا ہوتا ہے۔ کمنٹس میں ایک شخص نے لکھا کہ ”بے شرمی بمقابلہ بے شرمی۔“ ایک اور نے کہا کہ ”دونوں کے لیے ایک ہی لفظ، کراہت آمیز۔“ ایک اور شخص نے لکھا کہ ”صبح صبح ہی ان بے شرموں نے غصہ دلا دیا۔“ ایک لڑکی نے لکھا کہ ”ننگا پن اپنے عروج پر۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close