انٹرٹینمنٹ

لڑائی اپنی جگہ لیکن میری یہ بھارتی فلم ضرور دیکھ لینا

یہ فلم ”زی زندگی“ کی جانب سے شروع کئے گئے پاکستانی اور بھارتی اتحاد ”زیل فار یونیٹی“ کے تحت بننے والی فلم ہے جس میں پاکستانی اداکارہ حناءدلپزیر اور بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس فلم کے ڈائریکٹر مینو گاﺅر اور فرجاد نبی ہیں جو اس سے قبل ”زندہ بھاگ“ کی ڈائریکشن بھی دے چکے ہیں۔
اس اتحاد کے تحت دونوں ملکوں کے 12 فلم میکرز اکٹھے ہوئے ہیں اور ایسی فلمیں بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں جو دونوں جانب کے پیار کو دکھا کر اتحاد پیدا کر سکیں۔ یہ فلم 4 نومبر کو پاکستان میں ریلیز ہو گی اور حناءدل پذیر پرامید ہیں کہ حالیہ کشیدگی کے باوجود یہ فلم دونوں ملکوں کے عوام میں پیار بانٹنے کا کام کرے گی۔
پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ ”جیون ہاتھی“ بھارت میں ریلیز نہیں کی جا رہی تاہم اسے بھارت میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں پیش کیا گیا تھا اور اسے خوب سراہا بھی گیا تھا۔ یہ فلم کس طرح دونوں ممالک کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے؟ اس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے حناءدل پذیر کا کہنا تھا کہ ”ہم فنکار جو تخلیقی کام کے ساتھ منسلک ہیں، کسی کو تبدیل کرنا نہیں ہمارا کام نہیں بلکہ ہمارا کام اندھیرے میں اجالے کی شروعات کرنا ہے، اس امید سے کہ شائد اس سے روشنی پھیل جائے، اور ہم بس یہی کر رہے ہیں۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”ہم اپنے نام اور اپنی فلم سے روشنی کی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ صحیح راستہ دکھانے کیلئے یہ کام کافی ہے، ہم یہاں کچھ تبدیل کرنے کیلئے نہیں ہیں بلکہ ہم صرف پیار بانٹنے کیلئے ہیں۔“
”بلبلے“ ٹی وی ڈرامے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کا یہ ماننا ہے کہ دنیا بھر کے پراڈکشن ہاﺅسز کو سرحدوں کی پابندیوں سے آزاد ہو کر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ”میں نے دبئی میں بہت عرصہ گزارا ہے اور وہاں ہمارے ہمسائے میں بہت سے بھارتی رہتے تھے لیکن وہ ہمیں صرف اور صرف پیار دیتے تھے اور بدلے میں ہم ان سے بھی زیادہ پیار دیتے تھے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی عام آدمی کی جنگ نہیں ہے، یہ نفرت کسی بھی عام آدمی کا کام نہیں ہے بلکہ یہ صرف سیاستدانوں کا کام ہے اور کچھ نہیں۔“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close