انٹرٹینمنٹ

ارمینہ خان نے ڈیٹنگ ایپ استعمال کرنے کے حوالے سے وضاحت کردی

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ ارمینہ خان نے بھی ’ٹنڈر‘ پر اپنے نام سے موجود اکاؤنٹ سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے مداحوں پر واضح کیا ہے کہ وہ جعلی اکاؤنٹ ہے اور وہ اس ایپ کو استعمال ہی نہیں کرتیں۔ارمینہ خان نے یہ وضاحت ایک ٹوئیٹ کے ذریعے اس وقت دی جب ایک مداح نے انہیں ’ٹنڈر‘ پر موجود ان کے جعلی اکاؤنٹ سے متعلق آگاہ کیا۔مداح نے اداکارہ کو پرائیوٹ میسیج میں بتایا کہ ’ٹنڈر‘ پر ان کا جعلی اکاؤنٹ موجود ہے اور ساتھ ہی مداح نے یہ بھی لکھا کہ انہیں امید ہے کہ اداکارہ کو اس بات کا علم ہوگا۔

مداح کی جانب سے معلومات دیے جانے کے بعد اداکارہ نے اپنے مختصر ٹوئیٹ میں بتایا کہ وہ ٹنڈر استعمال نہیں کرتیں اور وہ منگنی شدہ زندگی خوش گزار رہی ہیں۔ساتھ ہی اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کے اسنیپ چیٹ، ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر اصلی اکاؤنٹ موجود ہیں، باقی دیگر ایپس اور سائٹس پر موجود ان کے جعلی اکاؤنٹس سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔واضح رہے کہ ’ٹنڈر‘ ایک میسیجنگ ڈیٹنگ ایپلی کیشن ہیں اور دنیا بھر میں اس کے کروڑوں صارفین موجود ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close