انٹرٹینمنٹ

حدیقہ کیانی نے ’آنٹی‘ کہنے والوں کو سبق سکھا دیا

کراچی: پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ان کی عمر پر طنز کرنے والوں اورانہیں ’آنٹی‘ کہنے والوں کوسبق سکھاتے ہوئے معاشرے میں خواتین کے لیے قائم دقیانوسی رواج پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی نےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں ایک خاتون نے انہیں بڑی عمر کا طعنہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آنٹی، اب تمہاری اللہ اللہ کرنے کی عمر ہے‘‘۔

حدیقہ کہانی نے اس خاتون کو جواب دیتے ہوئے اور معاشرے میں خواتین کی عمر سے متعلق پائے جانے والی سوچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ خواتین کو عمر کا طعنہ دینے والوں میں خواتین ہی پیش پیش ہوتی ہیں۔ میں نے ان خاتون کا نام چھپا دیا ہے جنہوں نے مجھے بڑی عمرکا طعنہ دیا کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ کوئی اور انہیں تنگ کرے، لیکن میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ہم اپنی بیٹیوں کو خود سے اور دوسری خواتین سے محبت کرناسیکھا کر اپنی ذمہ داری اچھے طریقے سے اداکرسکتے ہیں۔

حدیقہ کیانی نے تمام خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ سب ایک دن بڑی عمر کو پہنچیں گی، آپ سب کچھ پاؤنڈ وزن بڑھائیں گی اور کچھ خواتین وزن گھٹائیں گی، آپ سب کے چہرے پر ایک دن جھریاں آئیں گی اور آپ کی خودمختاری اور کامیابی کے باوجود معاشرہ آپ کو اپنے نکتہ نظر سے دیکھے گا اور آپ کو اپنے معیار کے مطابق رہنے پر مجبور کرے گا۔ لیکن بطور خواتین ہم ایک دوسرے کو محدود نہیں کرسکتیں۔

حدیقہ کیانی نے کہا ایک دوسرے سے محبت کرو اورایک دوسرے کی آگے بڑھنے میں مدد کرو کیونکہ ایک دن جب آپ کو مدد کی ضرورت ہوگی تو کوئی آپ کی مدد کے لیے نہیں ہوگا۔ جہاں تک بات ’’اللہ اللہ کا وقت ہے‘‘کی ہے تو آپ کو یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ کی ضرورت آپ کو ہر عمر میں ہوتی ہے۔ ہمارے معاشرے میں رائج اس سوچ کو اب ختم کردینا چاہیے کہ 35 سال کی عمر کے بعد خواتین کو خود کو کمرے میں بند کرلینا چاہیے یا مرنے کا انتظار کرنا چاہیے۔

حدیقہ کیانی نے کہا اگر اللہ مجھے توانائی، طاقت اور حوصلہ دیتا ہے کہ میں 55 ،65 اور75 سال کی عمر میں بھی اتنی ہی سرگرم رہوں تو میں رہوں گی، اور معاشرے کو بالکل اجازت نہیں دوں گی کہ وہ مجھے بتائے کہ مجھے کیسے زندگی گزارنی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close