معروف امریکی ٹریول ولوگر جارڈن ٹیلر پاکستان کی معترف ہوگئیں
اسلام آباد: بھارت میں ہراساں کئے جانے والی معروف امریکی ٹریول ولوگر جارڈن ٹیلر پاکستان کی معترف پوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی بے حد مہمان نواز اور محبت کرنے والے لوگ ہیں، وہ یہاں اپنے آپ کو بہت محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔ غیرملکی سیاح پاکستان ضرور آئیں۔
میدان، پہاڑ، سرسبز و شاداب علاقے، جنگلات، ریگستان، خوبصورت جھیلیں، جزائر، امن اور سکون۔ یہ ہے پاکستان! معروف امریکی ولوگر جارڈن ٹیلر اپنے یوٹیوب چینل پر پاکستان کی خوبصورتی دکھانے پاک سر زمین پہنچیں۔
بھارت میں ہراساں کیے جانے والی ولوگر جارڈن ٹیلر پاکستان کی معترف نظر آئیں اور کہا کہ پاکستانی بے حد مہمان نواز، محبت اور خلوص والے ہیں، وہ یہاں اپنے آپ کو بہت محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔
معروف امریکی ٹریول ولوگر جارڈن ٹیلر کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی، پاکستانی بے حد مہمان نواز، محبت کرنے والے اور خلوص والے ہیں، میں اپنے آپ کو بہت محفوظ محسوس کر رہی ہوں، میں غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان آنے کا مشورہ دوں گی۔
جارڈن نے اس سے قبل بھارت کا دورہ بھی کیا تھا، جہاں کے حالات انہوں نے اپنی ویڈیو میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خواتین کے لیے محفوظ نہیں۔
امریکی ولوگر کے پاکستان بارے خیالات بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی غلط تصویر پیش کرنے والوں کو جواب ہیں اور بات صرف خوبصورتی کی نہیں، جو جو بھی پاکستان آیا، اس نے پاکستانیوں کی مہمان نوازی، محبت اور خلوص کی تعریف ضرور کی۔