انٹرٹینمنٹ

اگر علی ظفر نے معاملہ ختم بھی کردیا تو بھی میشا شفیع کو معاف نہیں کرونگی، عائشہ فضلی

کراچی: پاکستانی گلوکار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی بھی سوشل میڈیا پر مخالفین پر برس پڑیں اور کہا کہ اگر علی ظفر نے معاملہ رفع دفع کردیا تو بھی وہ میشا شفیع کو ہرگز معاف نہیں کریں گی۔

ایک ٹوئٹر پیغام میں عائشہ فضلی کا کہنا تھا کہ علی ظفر کے خلاف مجرمانہ اور بے رحم مہم کے نتیجے میں انہوں نے، ان کے شوہر اور خاندان نے جن تکلیف دہ تجربات کا سامنا کیا اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: میشا شفیع نے منظم پلان سے ذاتی مفاد کیلئے مجھے ٹارگٹ کیا، گلوکار علی ظفر کا الزام

انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ پر ہراساں کئے جانے اور اپنے دوستوں کے دھوکہ دے جانے نے ان کی آنکھیں کھول دیں، اگر ان کے شوہر اسے نظر انداز یا فراموش کربھی دیں وہ میشا کو ہرگز معاف نہیں کریں گی۔

یاد رہے کہ میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں علی ظفر پر ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر پر شرمناک الزام لگانے کے بعد میشاشفیع نے عدالت میں وہ کام کر دیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

میشا شفیع کا کہنا تھا کہ یہ واقعات اُس وقت پیش نہیں آئے جب وہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں داخل ہوئی تھیں بلکہ یہ سب اُس وقت ہوا جب وہ اپنا نام بنا چکی تھیں۔

میشا شفیع کا کہنا تھا کہ بااختیار اور اپنے خیالات رکھنے کے باوجود ان کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آیا، اگر ان کے ساتھ ایسا ہوا ہے تو کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراساں کیے جانے کے الزام پر علی ظفر نے گلوکارہ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close