انٹرٹینمنٹ

اسلام کو سب سے بڑا خطرہ ماڈل رابعہ بٹ کی تصاویر سے ہے

روزے تم سب کی ذاتی بے غیرتی کی وجہ سے نہیں بلکہ رابعہ کی وجہ سے خراب ہونے ہیں

لاہور: پاکستانی ماڈل رابعہ بٹ ایک بار پھر ناقدین پر برس پڑیں اور انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ ماڈل گرل رابعہ بٹ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جن لوگوں کو یہ لگتا ہے کہ اسلام کو سب سے بڑا خطرہ رابعہ بٹ کی تصاویر سے ہے اور روزے تم سب کی ذاتی بے غیرتی کی وجہ سے نہیں بلکہ رابعہ کی وجہ سے خراب ہونے ہیں تو آپ لوگ مجھے ان فالو، بلاک یا میوٹ کرسکتے ہیں، اچھے مسلمان بنو اور لوگوں سے حسد کرنا بند کرو۔

ایک اور ٹویٹ میں رابعہ بٹ نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم مردہ ہوتے جارہے ہیں، ہمارا تو یہ حال ہے کہ ہمارے سامنے بہن بھائیوں کی عزتیں لوٹی جارہی ہوتی ہیں لیکن ہم ویڈیوز بنا رہے ہوتے ہیں، ہمارا ملک تباہ ہورہا ہے اور ہم صرف سوشل میڈیا پر تو گندا اور تو کافر کہنے میں مشغول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ میری اولین ترجیح، فلموں میں کام کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے، ایمن خان

خیال رہے کہ تین روز قبل رابعہ بٹ نے ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر ایک صارف نے ان سے سوال پوچھا تھا کہ کیا وہ رمضان میں بھی ایسی تصاویر کے ذریعے لوگوں کے روزے خراب کرتی رہیں گی؟۔ یہ سوال پوچھنے والے اپنے فالور کو رابعہ بٹ نے خوب کھری کھری سنائی تھیں، ان کا آج کا ٹویٹ بھی اسی سلسلے کی کڑی لگتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close