انٹرٹینمنٹ

گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع سے ہونیوالی واٹس ایپ چیٹ پبلک کردی، ایسی باتیں کہ آپ بھی پریشان ہوجائیں

لاہور: اداکار و گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع کے جنسی ہراسانی کیس میں نیا موڑ آگیا۔ علی ظفر نے میشا شفیع کے ساتھ واٹس ایپ پر ہونے والی چیٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

گزشتہ برس میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔ میشا شفیع نے جس ایونٹ میں ہراسانی کا نشانہ بننے کا دعویٰ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: میشا شفیع نے منظم پلان سے ذاتی مفاد کیلئے مجھے ٹارگٹ کیا، گلوکار علی ظفر کا الزام

علی ظفر نے اسی ایونٹ کے واٹس ایپ چیٹ کے سکرین شارٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔

علی ظفر کی جانب سے شیئر کیے گئے سکرین شارٹ سے پتا چلتا ہے کہ میشا شفیع نے جیمنگ سیشن کی تعریف کی۔ میشا نے علی ظفر کی جانب سے خود کی ہونے والی تعریف پر ان کا شکریہ بھی اداکیا۔

خیال رہے کہ علی ظفر نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران یہ سوال اٹھایا تھا کہ اگر انہوں نے میشا شفیع کو ہراساں کیا تھا تو انہوں نے گھر جا کر میسج کیوں کیا؟

علی ظفر کی لیگل ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران اس بات کا انکار کیا تھا کہ انہوں نے اپنے میسج میں ’ جیمنگ سیشن‘ کا لفظ استعمال کیا۔

علی ظفر کی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ ان کے کلائنٹ کے پاس پوری چیٹ اب بھی محفوظ ہے اور اسی کا سکرین شارٹ شیئر کیا گیا ہے جس سے واضح ہوجاتا ہے کہ میشا شفیع کس طرح حقائق جھٹلا رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close