انٹرٹینمنٹ

اداکارہ صنم سعید کا اپنی مرحوم والدہ کیلئے پہلی بار سوشل میڈیا پر جذبات کا اظہار

کراچی: پاکستان کی نامور اداکارہ صنم سعید نے اپنی مرحوم والدہ کی دوسری برسی پر پہلی بار سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ صنم سعید نے انسٹاگرام پر والدہ کی چند یادگار تصاویر مداحوں سے شیئر کیں اور بتایا کہ ان کے انتقال کے 2 برس بعد وہ پہلی مرتبہ ان سے متعلق کوئی پوسٹ کررہی ہیں۔

صنم سعید نے لکھا کہ موت زندگی کا وہ حصہ ہے جو لازمی آکر ہی رہنا ہے جس کے لیے میں اپنے آپ کو ہمیشہ تیار رکھتی ہوں تو جلد یا دیر جب بھی وقت آیا میں اپنے چاہنے والے کو کھونے کے لیے تیار تھی، حیران کن طور پر اس ہمت نے مدد تب کی جب وقت دیر سے آنے کے بجائے جلد آگیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’کہتے ہیں کہ موت کے لیے آپ کبھی تیار نہیں ہوتے جو کہ سچ ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں اپنی والدہ کے آخری 2 سال میں ان کے ساتھ رہی اپنا پورا وقت انہیں دیا اور انہیں الوداع کہنے کا موقع ملا‘۔

اداکارہ نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اپنی والدہ کے لیے کبھی پبلک پوسٹ کروں گی لیکن یہ بہت مشکل ہے کہ ان کے اعزاز میں انہیں یاد یا ان کا ذکر نہ کیا جائے کیونکہ وہ ایک زبردست خاتون ہیں۔

صنم سعید بتاتی ہیں کہ ان کی والدہ کا جوش و جذبہ بالا تھا، ان کا دل ہمیشہ خوشی سے چہکتا رہتا تھا، وہ صاف دل، نرم گوشہ، دیانتدار، برداشت کرنے والی اور مخلص تھیں، انہوں نے میری شخصیت بنائی، مجھے رہنا سکھایا جب کہ اسی دوران مجھے آسمان پر اڑنے کا حوصلہ بھی دیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ سے سیکھا کہ سب لوگوں کے ساتھ عزت، ہمدردی اور محبت سے پیش آتے ہیں، ساتھ ہی ان سے انسانیت اور شکرگزاری بھی سیکھی۔

یہ بھی پڑھیں: کم کام، معیاری اسکرپٹ و کردار میری پہلی ترجیح ہے: صنم سعید

اداکارہ نے مزید لکھا کہ یہ سب مجھے یاد دلاتا ہے کہ میں اپنے اندر کے بچے کو کبھی کھونے نہ دوں اور نہ ہی گھر کی بنیادی تربیت کو ڈوبنے دوں جو مجھے یہ سیکھاتی ہے کہ جتنا ممکن ہوسکے ہمیشہ اتنا سیدھا اور سچ بولو۔

آخر میں صنم سعید لکھتی ہیں کہ ان کی کہانیاں، ان کی شکرگزاری اور محبت بھری یادیں ہر جگہ ہر کوئی مجھے سے یونہی شیئر کرتا رہتا ہے جس کے لیے میں شکرگزار ہوں کہ وہ ان کو یاد کرتے رہتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close