انٹرٹینمنٹ

ہم روزہ رکھ کر کسی دوسرے انسان پر احسان نہیں کرتے، اداکارہ کبریٰ خان

کراچی: اداکارہ کبریٰ خان نے کہا ہے کہ اگر آپ روزہ خالص اللہ کی خوشنودی کے لیے رکھ رہے ہیں تو ہمیں کوئی حق نہیں کہ روزہ کی وجہ سے اپنا غصہ کسی اور پر نکالیں، ہم روزہ رکھ کر کسی دوسرے انسان پر احسان نہیں کرتے، ہم روزہ اپنے اور اپنے رب کے لیے رکھتے ہیں۔

سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر انہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہمیں کوئی حق نہیں کہ بھوک کی وجہ سے اپنا غصہ کسی اور پر نکالیں کیوں کہ رمضان میں اللہ سبحان و تعالی کو آپ کی بھوک نہیں چاہیے بلکہ رمضان تو صبر، تحمل اور حوصلہ افزائی کا نام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماڈل کبریٰ خان کا فوٹوشوٹ وائرل، ایسا پوز مارا کہ دیکھ کر پاکستانیوں کو غصہ آگیا

کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ اگر آپ روزہ خالص اللہ کی خوشنودی کے لیے رکھ رہے ہیں تو خود کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے آپ میں سچے رہیں اور اس کا اثر دوسروں پر پڑنے دیں تاکہ اس طرح سے پتا چل سکے کہ روزہ رکھ کیوں رہے ہیں؟ آخر کار ہم سب انسان ہیں ہم سب میں خامیاں ہیں لیکن ہمیں کوشش جاری رکھنی چاہیے تاکہ خود کو بہتر سے بہتر بناسکیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close