انٹرٹینمنٹ

“اے دل ہے مشکل”

بھارتی فلم انڈسٹری انتہا پسندوں کے مکمل دباؤ میں آگئی جہاں آئندہ پاکستانی اداکاروں کوبھارتی فلموں میں شامل نہ کرنے کا فیصلے کے بعد پاکستانی فنکار فواد خان کی فلم “اے دل ہے مشکل” کی مشروط ریلیزکی اجازت دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فلم “اے دل ہے مشکل” کی ریلیزکے لیے پروڈیوسرکرن جوہر، ہدایتکارمکیش بھٹ اور ہندو انتہا پسند تنظیم مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھا کرے کی مہاراشٹرا کے وزیراعلی سے ملاقات ہوئی.

ملاقات میں آئندہ پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد پاکستانی فنکار فواد خان کی فلم “اے دل ہے مشکل” کی مشروط ریلیزکی اجازت دے دی گئی جب کہ کرن جوہر نے’’اے دل ہے مشکل‘‘ کے آغاز پر اڑی واقعے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے لیے خراج عقیدت کی سلیٹ لگانے کی پیشکش کردی ہے۔ دوسری جانب میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ہدایتکارمکیش بھٹ کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم پروڈیوسرزگلڈ نے بھی پاکستانی اداکاروں کے ساتھ فلمیں نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد فلم “اے دل ہے مشکل” کی ریلیز کی اجازت ملی ہے اوراے دل ہے مشکل‘‘ 28 اکتوبرکو ریلیز ہوگی۔ واضح رہے کہ کرن جوہرکی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ 2 برس کے طویل عرصے میں مکمل ہوئی ہے اوراسے دنیا بھر میں 28 اکتوبرکو ریلیز کیا جانا ہے تاہم اڑی واقعے کے بعد اس فلم میں پاکستانی فنکار فواد خان کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close