انٹرٹینمنٹ

ایشوریہ رائے کی بیٹی کا پاپا کون؟

 بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریہ رائےاوررنبیر کپورکی نئی فلم کی متنازعہ تصاویر نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا رکھی ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ فلمی مناظر ایشوریا کے سسرامیتابھ بچن کوایک آنکھ نہیں بھائے اور اس وجہ سے ابھیشک اور امیتابھ بچن میں توتکار بھی ہوئی ہے اور اب اس کہانی میں نیا موڑ آگیا ہے اورایشوریا کی بیٹی آردھیا رنبیر کپورکو باپ (ابھیشک بچن )سمجھ کر ان سے لپٹ گئی جس پرایشوریا بھی شرمندہ سی ہوگئیں۔ساتھ ہی ایشوریا نے اپنے انٹرویومیں مزاحیہ اندازمیں بتایاکہ ماضی میں وہ رشی کپور کی ’دیوانی‘ ہوا کرتی تھیں اور اب ان کی بیٹی رنبیر کپور سے پیار کرتی ہے۔

یہ انکشاف ایشوریا نے فلم فیئر کو دئیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کیا جس دوران ان کا کہنا تھا کہ ایک بار آرادھیا بھاگتی ہوئی رنبیر کپور کی بانہوں میں چلی گئی کیونکہ اس نے سمجھا کہ وہ اس کے باپ ابھیشک بچن ہیں۔ ایشوریہ نے بتایا ”ابھیشک بچن جس طرح کی ٹوپی اور جیکٹ اکثر پہنتے ہیں، رنبیر کپور نے بھی اسی طرح کی جیکٹ اورٹوپی پہن رکھی تھی اور اس کی شیو بھی بالکل اسی طرح ہی بڑھی ہوئی تھی جیسی ابھیشک بچن کی ہوتی ہے۔ بس اسی وجہ سے آرادھیا کنفیوز ہو گئی اور رنبیر کو ابھیشک سمجھ لیا۔“ اس موقع پر ایشوریا رائے نے مزید کہا کہ ماضی میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ رنبیر کپور کے والد رشی کپور پر ’دیوانی‘ تھیں اور اب ان کی بیٹی رنبیر کپور کے ساتھ ’پیار‘ کرتی ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close