انٹرٹینمنٹ

پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں، قابل مذمت ہیں

فلمی انڈسٹری میں اپنی محنت سے مقام حاصل کرنے والے اداکار نصیر الدین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی انتہاء پسندوں کی جانب سے فلم سازوں اور سینما مالکان کو دھمکیاں دینے اور فلم کی تشہیر روکنے کا عمل قابلِ مذمت ہے۔

انہوں نے بھارتی ہندو انتہاء پسند تنظیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستانی فنکاروں کو دی جانے والی دھمکیاں قابل مذمت ہیں، انتہاء پسندوں کے لیے فنکار ایک آسان ہدف ہے اس لیے وہ ہر بار ان ہی کو نشانہ بناتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں نصیر الدین شاہ نے کہا کہ ’’پاک بھارت کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات منقطع ہوئے اور نہ ہی ایک دوسرے کے لیے سرحدیں بند کی گئیں مگر پھر بھی انتہاء پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دی گئیں اور فلموں کی ریلیز روکی گئی جو میرے لیے تکلیف دہ بات ہے‘‘

انہوں نے مہارشٹرا کی ہندو انتہاء پسند تنظیم کی جانب سے کرن جوہر کی فلم کی تشہیر کی مشروط اجازت دینے پر مقامی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور فلم کی تشہیر کے حمایت بھی کی۔ نصیر الدین شاہ نے بھارتی وزیر اعظم کو کہا کہ وہ ملک میں تعلیم اور دیگر عوامی مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کریں نہ ہی جنگی جنون میں مبتلاء ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close