انٹرٹینمنٹ

امریکا میں خطاطی کی سب سے بڑی نمائش

فروری 2017 تک جاری رہنے والی ’دی آرٹ آف دا قرآن‘ نامی یہ نمائش واشنگٹن کے فریئر اینڈ سیکلر میوزیم میں جاری ہے۔ میوزیم کےمطابق یہاں پیش کیے جانے والے نمونے عراق،ا فغانستان اور ترکی سمیت پوری اسلامی دنیا سے حاصل کیے گئے ہیں۔

نمائش میں پیش کیے گئے قرآن کریم کے نسخے اور خطاطی کے نمونے اٹھارویں اور انیسویں صدی کے دور کے ہیں۔ یہ نسخے اور نمونے عثمانی سلاطین، ان کی ملکاؤں اور وزرا کی جانب سے مختلف ادوار میں مختلف حکمرانوں کو پیش کیے گئے تھے۔

ان میں سے کچھ نمونے اس میوزیم کا حصہ ہیں جبکہ کچھ استنبول کے میوزیم آف ترکش اینڈ اسلامک آرٹس سے مستعار لیے گئے ہیں

نمائش میں پیش کیے جانے والے خطاطی کے نمونوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مختلف سلاطین نے اسلامی روایات کے ساتھ ساتھ فنون لطیفہ کی بھی سرپرستی کی۔ نمائش میں رکھے جانے والے نمونوں سے خطاطی کے مختلف ارتقائی مراحل کے بارے میں بھی آگاہی حاصل ہوتی ہے کہ کس دور میں کس قسم کی خطاطی فروغ پائی۔

واضح رہے کہ یہ امریکا میں اپنی نوعیت کی پہلی نمائش ہے۔ انتظامیہ کے مطابق قرآن کریم کی سب سے بڑی اس نمائش کا مقصد شاندار خطاطی کو خراج تحسین پیش کرنا اور اسے دنیا کے سامنے لانا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ نمائش مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان رابطہ قائم کرنے، ان کے لوگوں کو آپس میں ایک دوسرے سے واقفیت حاصل کرنے اور قریب لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close