انٹرٹینمنٹ

وزن زیادہ تھا اس لئے فلم سے باہر کردیا، بھارتی اداکارہ رادھیکا آپٹے

ممبئی: بولی ووڈ اداکارائیں اکثر و بیشتر ان تمام مسائل پر کھل کر بات کرتی نظر آتی ہیں جن کا سامنا انہیں سالوں سے ہندی سینما انڈسٹری میں کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی اداکاراؤں کو اپنے انداز، اپنے لہجے اور اپنی جسامت کے باعث متعدد کامیاب فلموں سے ہاتھ بھی دھونا پڑا اور ایسی ہی ایک اداکارہ رادھیکا آپٹے بھی ہیں، جنہوں نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں بولی وڈ کی ایک بڑی فلم سے باہر نکال دیا گیا تھا، جس کی وجہ ان کا وزن تھا۔

آیوشمان کے ساتھ ایک فلم میں کام کرنے والی تھی تاہم ایسا ہو نہیں پایا

ردھیکا اپنے قریبی دوست اداکار آیوشمان کھرانہ کے ہمراہ ایک شو کا حصہ بنیں، جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ آیوشمان کے ساتھ ان کی ایک اور فلم میں کام کرنے والی تھی تاہم ایسا ہو نہیں پایا۔

ردھیکا آپٹے اور آیوشمان کھرانہ نے ایک ساتھ گزشتہ سال کی کامیاب فلم ‘اندھادھن’ میں کام کیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ آیوشمان کی کامیاب فلم ‘وکی ڈونر’ میں بھی ان کے ساتھ کام کرنے والی تھیں تاہم وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے انہیں فلم سے نکال دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: رادھیکا آپٹےنے غیراخلاقی حرکت پر ساتھی اداکار کو تھپڑ رسید کردیا، فلمی ستارے سیخ پا ہوگئے

ردھیکا کا کہنا تھا کہ ‘میں فلم کی شوٹنگ سے قبل چھٹیاں منانے باہر گئی تھی، جہاں میں نے اس بات کا خیال نہیں رکھا کہ مجھے ایسا کچھ نہیں کھانا پینا جس سے میرا وزن بڑھے، میں نے فلم کی ٹیم کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی کہ واپس آکر میں اپنا وزن کم کرلوں گی، تاہم انہوں نے انکار کرتے ہوئے مجھے فلم سے باہر کردیا’۔

اداکارہ کے مطابق انہیں فلم سے باہر نکالے جانے کے افسوس سے زیادہ پریشان بڑھے ہوئے وزن نے کیا، کیوں کہ ایک بار فلم سے نکالنے پر وہ اتنا خوفزدہ ہوگئیں کہ پھر انہوں نے اپنی ڈائیٹ کا خیال رکھا۔

یاد رہے کہ 2012 کی اس مشہور فلم ‘وکی ڈونر’ میں آیوشمان کے ہمراہ یامی گوتم کو کاسٹ کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close