انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان دیار غیر میں گزرا ماضی یاد کرکے جذباتی ہوگئیں

لاس اینجلس: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان لاس اینجلس میں گزارے گئے دنوں یاد کرکے جذباتی ہوگئیں۔ اداکارہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ جنہوں نے بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جلوے دکھائے ہیں اور خوب داد سمیٹی ہے۔

ماہرہ کو یہ مقبولیت اتنی آسانی سے نہیں ملی

تاہم ماہرہ کو یہ مقبولیت اتنی آسانی سے نہیں ملی بلکہ انہوں نے یہ سب حاصل کرنے کے لیے کافی جدوجہد کی ہے۔

فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے ماہرہ خان نے عام لوگوں کی طرح لاس اینجلس میں قیام کے دوران اپنی تعلیم کا خرچہ پورا کرنے کے لیے ملازمت کی۔

یہ بھی پڑھیں: اجنبیوں کی مہربانیوں پر کتاب لکھ سکتی ہوں،ماہرہ خان

ماہرہ خان نے لاس اینجلس کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے ماضی میں گزارے گئے دنوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا اس جگہ جاتے ہوئے بہت عجیب احساس ہورہا ہے جہاں ایک وقت میں آپ کی زندگی گزررہی تھی۔

ماہرہ خان نے کہا کہ وہ بس اسٹینڈ جہاں بیٹھ کر آپ بس کا انتظار کرتے تھے۔ وہ گلیاں جہاں آپ چلے تھے۔ وہ جگہ جہاں آپ نے پہلی نوکری کی تھی۔ وہ دکانیں جنہیں دیکھ کر آپ سوچتے تھے کہ کیا آپ کا چیک آپ کو وہ لباس دلا سکتا ہے۔ لاس اینجلس ہمیشہ میرے خوابوں کا شہر رہے گا، لاس اینجلس مجھے تم سے پیار ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان کراچی میں پیدا ہوئیں تھیں لیکن مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے انہوں نے لاس اینجلس کا رخ کیا جہاں انہوں نے اپنے اخراجات اٹھانے کے لیے جاب بھی کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close