ایوارڈ شو میں یاسر حسین نے اقراء عزیز کو پروپوز کردیا
کراچی: پاکستانی ادکارہ اقراء عزیز اور اداکار یاسر خان کے دوستی کے چرچے تو شوبز انڈسٹری میں تھے ہی۔ اب یاسر حسین نے ایوارڈ شو میں اقراء عزیز کے ساتھ ایسی حرکت کردی کہ سب حیران رہ گئے۔
اقرا عزیز اور یاسرخان کی گہری دوستی کے بارے کسے خبرنہ تھی۔ لیکن دونوں کی جانب سے کبھی محبت کا اعتراف نہیں کیا گیا تھا۔ پچھلے دنوں دونوں کی ساتھ بیرون ملک گھومنے پھرنے کی تصاویر بھی خوب میڈیا کی زینت بنی تھیں۔
تاہم لکس اسٹائل ایوارڈز میں اداکاریاسر خان نے ٹی وی اداکارہ اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کی جوانہوں نے فوری طور پر خوشی خوشی قبول کرلی۔ دونوں ہی اس موقع نہایت خوش نظر آئے۔
دونوں کی وڈیوسوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے جہاں یاسر خان بے حد خوشی کا اظہارکرتے ہوئے اداکارہ کو انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔
دوسری جانب اداکاریاسرخان کی جانب سے شادی کی پیشکش کے اندازکوسوشل میڈیا پرتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مداحوں کی زیادہ تر تعداد نے ان کے بے باک انداز پر خوب کھری کھری سنائی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماڈل اقراء عزیز کو اداکار یاسر حسین کے متنازع بیان کی حمایت کرنا مہنگا پڑ گیا
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایک ایوارڈ شو میں منگنی کے اس اندازکو اپنانے کے بعد وہ کیا بتانا چاہتے ہیں۔
دوسرے صارف کے مطابق یاسرحسین کو ایورڈ شو میں بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی بننے کی ضرورت نہیں تھی جب کہ کچھ صارفین نے دونوں کومعروف کارٹون ’ٹام اورجیری‘ سے بھی تشبیہہ دے دی۔
ایک اور صارف نے دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ یاسر خان اقراعزیز کے باپ جیسے لگتے ہیں جب کہ دونوں کی جوڑی بہت بے کار ہے۔