انٹرٹینمنٹ

اداکارہ صنم چودھری نے شادی کے بعد شوبز کو خیر باد کہہ دیا

کراچی: اداکارہ صنم چودھری نے شادی کے بعد شوبز کو خیر باد کہہ دیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ نے شادی کر کے شوبز چھوڑ دیا ہے اور امریکہ منتقل ہو گئی ہیں۔

شادی کے بعد وہ شوہر کے پاس امریکہ منتقل ہوگئی ہیں

انکی شادی 3 ماہ قبل خاموشی سے ہوئی تھی جس میں چند قریبی افراد نے ہی شرکت کی تھی۔ شادی کے بعد وہ شوہر کے پاس امریکہ منتقل ہوگئی ہیں اور انہوں نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کئی پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کو باضابطہ طور پر اطلاع کر دی ہے۔

اداکارہ کی شادی امریکہ میں مقیم پاکستانی گلوکار و میوزک پروڈیوسر سومی چوہان سے ہوئی ہے جن ے کئی گانے شہرت حاصل کر چکے ہیں۔

اداکارہ نے شوہر کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس پر سوالات کئے گئے کہ کیا انہوں نے شادی کرلی ہے لیکن انہوں نے صارفین کو ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا تاہم صنم چوہدری کی بہن زیب چوہدری نے بھی شادی کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلم کی بحالی کا سفر کراچی سے شروع ہوا، عروج لاہور میں ہوگا، صنم چوہدری

صنم چودھری معروف اداکارہ زیب چودھری کی چھوٹی بہن ہیں جنہوں نے کیرئر کا آغاز اپنی ہوم پروڈکشن کے سیریل’تاج محل‘ سے کیا تھا جس کے بعد ان کی کامیابی کا سفر شروع ہوگیا اور انہوں نے نہایت تیزی سے ڈرامہ انڈسڑی میں جگہ بنالی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ صنم چودھری اور اداکار نور حسن کے درمیان گہری دوستی تھی اور کئی بار افواہیں بھی گردش کرتی رہیں کہ دونوں شادی کے خواہش مند ہیں البتہ دونوں طرف سے اس کی بھرپور تردید کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close