معیاری کام نہ ملنے پر لیجنڈ اداکارہ شبنم بنگلہ دیش روانہ
کراچی:
فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ شبنم پاکستان میں معیاری کام نہ ملنے کی وجہ سے مختصر قیام کے بعد واپس بنگلا دیش روانہ ہوگئیں۔
شبنم نے بنگلہ دیش جانے سے قبل ایک ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہا کہ مجھے 5 مختلف شخصیات کی جانب سے کام کی پیش کش ہوئی لیکن معیاری کام نہ ملنے کی وجہ سے میں نے انکار کردیا، کوئی اچھا کام ہو تو میں کراچی میں قیام کروں جس کے لیے میں نے باقاعدہ طور پر جگہ بھی دیکھ لی ہے اگر کام شروع ہوگا تو میں گھر لے سکتی ہوں۔
شبنم نے یہ بھی کہا کہ میں ایک پروفیشنل اداکارہ ہوں اور ہر فنکار چاہتا ہے کہ وہ مرتے دم تک کام کرتا رہے جب کہ میری بھی یہی خواہش ہے کہ میں بھی مرتے دم تک کام کرتی رہوں لیکن کام اچھا ملنا چاہیے کیوں کہ جس معیار کا کام میں چھوڑ کر گئی ہوں مجھے اسی معیار کا کام ملنا چاہیے۔
واضح رہے کہ فلم انڈسٹری میں چار دہائیوں تک راج کرنے والی اداکارہ شبنم نے اپنے فلمی کیریئر میں متعدد فلمیں کیں اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیےکچھ عرصے بعد ایک چینل پر ڈرامہ میں نظر آئیں گی۔