Featuredانٹرٹینمنٹ

بطور فنکار پاکستان میں پرفارمنس کرنا میرا حق ہے

ممبئی: اداکارہ شلپا شندے میکا سنگھ کی حمایت میں آگئی۔

بھارتی ٹی وی کی اداکارہ شلپا شندے نے میکا سنگھ کی حمایت میں آواز اٹھا کرہندوانتہا پسندوں کو للکارا۔

پاک بھارت کشیدگی کے حالیہ ماحول میں بالی ووڈ کا کوئی بھی فنکار میکا سنگھ کی حمایت میں آگے نہیں آیا۔

شلپا شندے نے کہا بطور فنکار پرفارمنس کرنا میرا حق بنتا ہے اور مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔ میکا پاجی کو زبردستی ٹارچر کرکےان سے معافی منگوائی گئی ہے۔

شلپا شندے نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں پرفارمنس پراپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میرا ملک مجھے ویزا دے گا اور پاکستان میں میرا خیر مقدم کیا جائے گاتو میں پاکستان ضرور جاؤں گی اور بطور فنکارہ وہاں ضرور پرفارم کروں گی


شلپا شندے نے کہابطور فنکار پرفارمنس کرنا میرا حق بنتا ہے اور مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔ آپ ایک فنکار پر اس طرح پابندی نہیں لگاسکتے۔

شلپا شندے نے کہا مجھے روزی روٹی کمانے کے لیے کسی میڈیم کی ضرورت نہیں ہے۔ میں سڑک پر اسٹیج لگاکر پرفارم کرکے پیسے کماسکتی ہوں، مجھے کسی کا باپ پرفارم کرنے سے نہیں روک سکتا اور نہ ہی میں کسی سے ڈرتی ہوں۔

اس سے قبل بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے جب سے پاکستان میں پرفارمنس کی ہے اس وقت سے ہندو انتہا پسند تنظیمیں اور نفرت انگیز بھارتی میڈیا نے انہیں نشانے پر لیا ہوا ہے۔ یہاں تک کہ بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی تنظیموں نے ان پرعارضی طور پر پابندی بھی عائد کردی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close