انٹرٹینمنٹ

گلوکارہ رابی پیرزادہ عدالت میں طلب

لاہور: عدالت نے اژدھا مگرمچھ اور سانپ رکھنے کےالزام میں رابی پیرزادہ کو طلب کرلیا۔

وائلڈ لائف ایکٹ 1974 ترمیم شدہ 2007 کے تحت تحفظ شدہ حشرات کو غیرقانونی طور پر اپنے گھرمیں رکھنے پراداکارہ کا چالان کیا گیا تھا، جس کے بعد ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے اداکارہ کو 27 ستمبرکو طلب کرلیا ہے۔

پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ (محکمہ تحفظ جنگلی حیات) نے 11 ستمبرکو معروف گلوکارہ واداکارہ رابی پیرزادہ کا چالان کیا تھا۔ ان پرالزام ہے کہ انہوں نے غیرقانونی طورپر اپنے گھر میں خطرناک سانپ، اژدھا اورمگرمچھ پال رکھے ہیں۔

اداکارہ کی سوشل میڈیا پرسانپوں، اژدھے اورمگرمچھ کے ساتھ تصاویر اورویڈیوز سامنے آنے کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی تھی۔محکمہ وائلڈلائف کا موقف ہے کہ اداکارہ عدالت میں بتائیں کہ وہ سانپ ، اژدھا اورمگرمچھ کس کے ہیں۔ اژدھا اور مگرمچھ تحفظ شدہ جانور ہیں جن کو گھرمیں رکھنے کی اجازت نہیں۔ اداکارہ پرالزام ثابت ہونے پر 2 سے 3 سال تک قید، 20 ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔

چالان کئے جانے پراداکارہ نے اس کارروائی کو بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف بیانات کا نتیجہ قراردینے کا بھی الزام لگایا تھا اورمحکمہ وائلڈلائف کو مودی کا یار کہا تھا۔  اداکارہ نے کہا کہ وہ 5 سال سے ان سانپوں، اژدھے اورمگرمچھ سے کھیل رہی ہیں تاہم وہ ان کی مالک نہیں ہیں یہ انہوں نے کسی کوخرید کردیئے تھے۔

محکمہ وائلڈلائف ابھی تک اداکارہ کے قبضے سے سانپ ، مگرمچھ اوراژدھا برآمد نہیں کرسکا ہے، وائلڈلائف حکام نے 2 مقامات پرچھاپہ مارا مگر وہاں سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوسکا ہے۔ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے اداکارہ کو عدالت میں یہ بھی بتانا ہوگا کہ یہ جانور اس نے کہاں غائب کئے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close