انٹرٹینمنٹ

کترینہ کیف کا زندگی میں پہلی دفعہ ویلنٹائن ڈے منانے کی خواہش کا اظہار

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ انہوں نے اب تک اپنی پوری زندگی میں کبھی بھی ویلنٹائن ڈے نہیں منایا۔

ھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف اداکاروں سے ساتھ اپنی گہری دوستی اوربہترین اداکاری کی وجہ سے مشہور بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کاویلنٹائن ڈے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال  کے جواب میں کہنا تھا کہ ہمیشہ اپنے کام میں مصروف رہنے کی وجہ سے کبھی بھی ویلنٹائن ڈے نہیں منایا لیکن امید کرتی ہوں کہ اس بارویلنٹائن ڈے پر پارٹی کرنے کے لیے وقت اورموقع مل جائے گا۔ واضح رہے کہ اداکارہ کی نئی فلم “فتور” آج سینیما گھروں کی زینت بنی ہے جس میں ان کے مد مقابل مرکزی کرداراداکارادتیہ رائے کپورنے نبھایا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close