انٹرٹینمنٹ

شائستہ لودھی نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتادی

ٹی وی میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ چکی ہیں اور اب انہوں نے انڈسٹری کو چھوڑنے کی وجہ بھی وجہ بتا دی ہے۔

شائستہ لودھی پاکستانی شوبز انڈسٹری میں جانا مانا نام ہے جنہوں نے مارننگ شو میں میزبانی کرنے کے ساتھ ساتھ ڈرامہ انڈسٹری میں بھی اپنا ٹیلنٹ دکھایا ہے۔

کچھ عرصہ پہلے شائستہ لودھی نے شوبز اندسٹری سے اپنے راہیں جدا کر لی تھیں جس کی وجہ سے ان کے چاہنے والے کافی اُداس ہو گئے تھے اور آج بھی انہیں بہت یاد کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی کو یوٹیوب کے مقبول ترین شو ’ریوائنڈ ود ثمینہ پیرزادہ‘ میں مدعو کیا گیا جہاں میزبان ثمینہ پیرزادہ نے ان سے سوال کیا کہ کیا وجہ تھی جو آپ نے شوبز کی دنیا کو چھوڑا؟

شائستہ لودھی نے بتایا کہ شوبز میں رہ کر اپنی فیملی کو وہ وقت نہیں دے پا رہی تھیں جتنا انہیں دینا چاہیے تھا اور اب شوبز کی رنگا رنگ دنیا سے بالکل بھی متاثر نہیں ہوتی۔

میزبان ثمینہ پیرزادہ نے شائستہ لودھی سے پوچھا کہ آپ نے اس انڈسٹری میں اپنی زندگی کے 10 سے 12 سال وقف کیے ہیں، اگر آپ اپنے پرانے وقت میں واپس جا کر دیکھتی ہیں تو آپ کیا سمجھتی ہیں کہ آپ نے کچھ کھو دیا ہے؟

شائستہ لودھی نے جواب میں کہا کہ ان سالوں میں نے بہت کام کیا، میں سمجھتی ہوں میں نے ان سالوں میں پیسے تو بنا لیے مگر اپنے آپ کو کھو دیا، ہم ہر چیز ریٹنگز حاصل کرنے کے لیے کرتے ہیں، مارننگ شو میں شادی سے لے کر ہر مواد ریٹنگز پر مبنی ہوتا ہے جس سے میں اتفاق نہیں کرتی۔

اداکار و میزبان شائستہ نے بتایا کہ شوبز نے مجھے بہت سے فائدے دیے مگر میں عام لوگوں سے دور ہو گئی، میں خود بہت عام انسان ہوں اور عام لوگوں میں رہنا ہی پسند کرتی ہوں۔

نوبیل انعام یافتہ سائنسدان ڈاکٹرعبدالسلام پر مبنی فلم آئندہ ماہ ریلیز ہوگی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close