انٹرٹینمنٹ

ہالی ووڈ اداکارہ ڈیمی مور کی زندگی کے افسوسناک حقائق

ہالی ووڈ اداکارہ ڈیمی مور نے اعتراف کیا کہ ان کی والدہ نے ان کا ریپ کرنے والے شخص سے رقم لی۔

ایک عمر رسیدہ شخص نے 15 برس کی عمر میں ریپ کیا۔ ان کی والدہ نے محض 500 امریکی ڈالر کے عوض ریپ کروایا

ڈیمی مور نے یہ اعتراف امریکی ٹی وی چینل ’امریکن براڈ کاسٹنگ کمپنی‘ (اے بی سی) کے مقبول چیٹ شو ’گڈ مارننگ امریکا‘ میں کیا۔پروگرام کی میزبان ڈائنے سائیر نے پروگرام کے دوران انہیں ان سے متعلق پرانی اسٹوری دکھائی اور اس اسٹوری میں بیان کیے گئے حقائق سے متعلق ان سے سوالات پوچھے۔

ڈیمی مور نے پروگرام میں دکھائی جانے والی اسٹوری میں بیان کیے گئے حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ایک عمر رسیدہ شخص نے ان کا 15 برس کی عمر میں ’ریپ‘ کیا۔ڈیمی مور کے مطابق جس شخص نے ان کا ’ریپ‘ کیا وہ انہیں جانتی تھیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی والدہ نے محض 500 امریکی ڈالر کے عوض ان کا ’ریپ‘ کروایا؟ تو انہوں نے نیم آبدیدہ ہوکر کہا کہ ان کے خیال میں یہ درست نہیں ہے کہ ان کی والدہ نے ان کا ’ریپ‘ 500 ڈالرز کے عوض کروایا۔تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی والدہ نے عمر رسیدہ شخص کو ان کے ساتھ وقت گزارنے کی سہولت فراہم کی۔

ڈیمی مور نے پروگرام کے دوران اپنی زندگی سے متعلق دیگر باتوں پر بھی کھل کر اظہار خیال کیا اور اپنی سوانح عمری ’انسائڈ آؤٹ‘ کے حوالے سے بھی بات کی۔

ڈیمی مور نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جس شخص کو وہ والد سمجھ کر ان سے محبت کرتی تھیں اور ان کی عزت کرتی رہیں، در اصل وہ ان کے حقیقی والد نہیں تھے۔ اپنی والدہ کی مشکل زندگی سے متعلق بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ ان کی والدہ نے متعدد بار خودکشی کرنے کی کوشش کی اور انہیں یاد ہے کہ ان کی والدہ نے پہلی بار اس وقت اپنی جان لینے کی کوشش کی جب اداکارہ کی عمر 12 برس تھی۔

انہوں نے بتایا کہ والدہ نے انتہائی سخت حالات دیکھے، غربت اور مسائل کی وجہ سے وہ نشہ بھی کرتی تھیں جب کہ وہ انہیں انتہائی کم عمری میں ہی ڈانس بارز و شراب خانوں میں لے جاتی تھیں اور وہاں موجود مرد انہیں گھورتے رہتےتھے۔

اپنی ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ ان کی زندگی کا سب سے مشکل وقت وہ تھا جب ان کی دوسرے شوہر سے طلاق ہوگئی تھی اور ان کی بیٹیوں نے ان سے بات کرنا چھوڑ دی تھی۔

خیال رہے کہ ڈیمی مور نے تین شادیاں کیں اور انہیں دوسرے شوہر سے تین بیٹیاں تھیں، جن سے سے ان کی طلاق 2000 میں ہوگئی تھی۔

ڈیمی مور نے بعد ازاں 2005 میں خود سے 15 برس کم عمر اداکارہ ایشٹن کچر سے شادی کی، تاہم ان کی یہ شادی بھی چند سال بعد طلاق پر ختم ہوئی۔

ڈیمی مور کے دیگر اداکاروں، موسیقار و صنعت کاروں سے بھی تعلقات رہے اور وہ اپنے زمانے کی مشہور و مقبول ترین اداکارہ رہی ہیں۔

ڈیمی مور 1996 میں ہولی وڈ کی سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ بنی تھیں، اس وقت ان کی سالانہ کمائی سوا کروڑ ڈالر تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close