انٹرٹینمنٹ

محسن عباس، فاطمہ سہیل کے درمیان خلع ہوگئی

لاہور :  فیملی کورٹ نے اداکار و گلوکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل کو خلع کی ڈگری جاری کردی۔

فیملی کورٹ کے جج بابر ندیم نے کیس کی سماعت کی۔ فاطمہ سہیل نے عدالت میں علیحدگی کی درخواست دے رکھی تھی۔

درخواست میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ شوہر کے ساتھ صلح نہیں ہوسکتی اور نہ وہ ایسا کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوہر کا میرے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں، بیٹے کی  پرورش خود کروں گی۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ خلع کی ڈگری جاری کی جائے جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ اس سے قبل تفتیشی رپورٹ میں محسن عباس کو قصوروار قرار دیا گیا تھا۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ اداکار کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی نے ان کی اہلیہ فاطمہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ان کے مطابق محسن عباس پر امانت میں خیانت اور اپنی بیوی فاطمہ کو سنگین نتائج کی دھکمیوں کے متعلق مقدمے درج کیا گیا۔

تفتیشی افسر کی رپورٹ کی بناء پر محسن عباس کے وکلاء نے درخواست ضمانت واپس لے لی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close